حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں سفارتی امور کے مشیر شیخ مؤمن الرفاعی نے بتایا کہ انہوں نے بیروت میں واقع ایرانی سفارت خانے میں ہونے والی نشست میں بطور نمائندہ انجمن مبلغانِ ثقافتِ اجتماعی شرکت کی۔
یہ نشست عوامی مہم برائے حمایتِ فلسطین و قضایائے امت کی دعوت پر جمہوریہ اسلامی ایران (ایرانی قوم، حکومت اور رہبر معظم) کے ساتھ امریکی۔صہیونی دھمکیوں کے مقابلے میں اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقد ہوئی۔ یہ نشست غزہ سمیت پورے فلسطین اور لبنان میں مقاومین اور ہماری اقوام کے ساتھ تعلق اور ہم آہنگی کے تسلسل میں منعقد کی گئی۔
شیخ الرفاعی نے مزید کہا: اس نشست میں انہوں نے اس انجمن کی جانب سے امت کے مسائل اور اس کی وحدت کے ساتھ سلام اور یکجہتی کا پیغام پہنچایا اور اس بات پر زور دیا کہ عوامی مہم برائے حمایتِ فلسطین و قضایائے امت اس نشست کے فیصلوں اور اُن مؤقفوں کی تائید کرتی ہے جو ایک جانب قومی مفادات اور دوسری جانب عربی اور اسلامی امت کی عزت اور کرامت کے تقاضوں کے مطابق اختیار کیے گئے ہیں۔









آپ کا تبصرہ